راولپنڈی کے علاقے روات میں شادی شدہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق ، شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ،ایس پی صدر انعم شیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل اور اسکے شوہر کو زخمی کیا گیا،تاہم واقعہ کی تمام زاویوںسے تحقیقات کی جا رہی ہیں،زخمی شخص اور مقتولہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos