کراچی: سابق ایم کیو ایم رہنما مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا جسدِ خاکی استنبول سے کراچی پہنچ گیا۔
جسدِ خاکی کی آمد پر مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں کراچی اولڈ ٹرمنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔ میت وصول کرنے والوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی شامل تھے۔
بعد ازاں مرحومہ کا جسدِ خاکی پی آئی بی کالونی کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا، جہاں تدفین کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos