کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی رائل بحرین نیول فورس کے ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، جن کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ پریڈ کے دوران کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی پیش کی، جبکہ ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات سے بھی نوازا اور اس موقع پر پاک بحریہ کی تربیت اور کیڈٹس کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ یہ تقریب پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور کیڈٹس کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos