اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں ان کا وزیراعظم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اگر کوئی رابطہ ہوا یا انھوں نے کوئی رابطہ کیا تو عوام کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، اس لیے مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کی جائے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 10 دن کے دوران بیرسٹر گوہر نے تین مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے درخواست کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos