کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج گیس کی فراہمی بند رہے گی

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمتی کام کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کمپنی کے مطابق آج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک اے ون سٹی، بی ایم سی اور کوئٹہ ایونیو میں گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ اس کے علاوہ ریلوے ہاؤسنگ، فیصل ٹاؤن، ہزارہ ٹاؤن اور بروری روڈ کے علاقوں میں بھی مقررہ وقت کے دوران گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔