فیصل آباد،نشے میں دھت ایمبولینس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب کار سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ کینال روڈ پر پیش آیا جہاں کار اور ایمبولینس کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی۔ حادثے میں کار سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، جبکہ ایمبولینس میں سوار 3 افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ایمبولینس کے ڈرائیور سمیت تینوں افراد نشے کی حالت میں تھے، جنہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos