قصور: قصور میں گلے پر ڈور پھنسنے کے باعث ایک دو سالہ بچی زخمی ہوگئی، جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق زینب فاطمہ والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے میں پھنس گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کی حالت نازک ہے اور فوری طبی امداد جاری ہے۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے ڈور اور دیگر پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر قصور افضل ڈوگر اور ایس ایچ او بی ڈویژن اسلم بھٹی بھی ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی بچی کی عیادت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos