نئی دہلی: بھارت نے دریائے چناب پر دلہستی سٹیج ٹو پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یہ منصوبہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعمیر کیا جائے گا اور اس سے 260 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 3,277 کروڑ 45 لاکھ بھارتی روپے ہے اور اسے بھارت کی سرکاری کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ تیار کرے گی۔ عملی کام آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دلہستی سٹیج ٹو منصوبہ پاکستان کے لیے تزویراتی اور دفاعی لحاظ سے نقصان دہ ہو سکتا ہے، کیونکہ دریائے چناب پاکستان کے حصے میں آنے والے اہم دریاؤں میں شامل ہے۔ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی ہے، جسے بھارت نے حال ہی میں یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دلہستی سٹیج ٹو منصوبے میں دلہستی سٹیج ون کے موجودہ ڈھانچے کو استعمال کیا جائے گا، جس کا 390 میگاواٹ کا مرحلہ 2007 میں مکمل ہوا تھا اور یہ رن آف دی ریور سکیم کے تحت کام کر رہا ہے۔ نئے منصوبے میں اسی ڈیم، ذخیرۂ آب اور پاور انٹیک کو استعمال کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos