سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے،راشد محمود سومرو

داودو: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور صوبے میں سردار قبائلی جھگڑوں کے ذریعے اقتدار قائم رکھا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے وسائل، بشمول کارونجھر، پر حکمرانی کے لیے سمجھوتے کیے ہیں۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ صوبے میں 16 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، کچے علاقوں میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور 400 سے زائد افراد قید میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں عوامی مسائل کی اصل ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت ہے، جبکہ قبائلی جھگڑوں کو ہوا دے کر اقتدار برقرار رکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔