کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ڈاکٹرز اور طبی عملہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر تعینات ہوں گے۔
محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمتیں ختم کی جائیں گی۔ حکومت نے گریڈ 16 اور 17 کی مجموعی طور پر 1003 خالی اسامیوں پر مستقل تعیناتی کے لیے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو درخواست بھیج دی ہے۔ ان اسامیوں میں 560 میڈیکل افسران، 346 لیڈی میڈیکل افسران اور 97 ڈینٹل سرجن شامل ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت کے شعبے میں خدمات کی روانی اور معیار کی بہتری کا سبب بنے گا۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مستقل تعیناتیوں کے بعد کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کی خدمات ختم کر دی جائیں گی، تاہم کنٹریکٹ ملازمین کے لیے ہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos