فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں ملیں

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، بظاہر یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے ہے۔ چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔