فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

شکارپور :  باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شکار پور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جا رہی تھی، واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔