کوہاٹ: کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آر پی او نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، آپریشن میں اہم کامیابی ملی جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق آپریشن بہادر خیل میں کیا گیا اس دوران ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔
محسن نقوی کی جانب سے پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاانہوںنے کہاکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos