پاکستان سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 174 ہزار پوائنٹس عبور کر گئی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا دی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل اعتماد کے باعث یہ نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔