فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا ساڑھے 5 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا

کراچی: سونا اور چاندی مہنگا ہونے کا تسلسل  چھ روز بعد ٹوٹ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی ومقامی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلندسطح سےنیچے آگئیں،ہفتے کے روز سونا پہلی بارپونے 5 لاکھ اور چاندی 8 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کرگئےتھے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 5500روپےکی کمی سے 24 قیراط فی تولہ سونا 470162 روپے پر آگیا،اس کے علاوہ   10گرام سونےکےبھاؤ4715روپےکم ہوکر403088روپےہوگئے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت332روپےکم ہوکر8075روپے پرآگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 55 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا4478ڈالرپرآگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔