کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت دلبر کے نام سے کی گئی ہے، بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گر گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلی کے دیگر بچوں نے دلبر کے گھر جاکر اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی، بچے کے چاچا نے خود لاش کو گٹر سے باہر نکالاجس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے نانا نے بتایا کہ دلبر ماں باپ کا اکلوتا بچہ تھا، بچے کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے سارے گٹر کھلے ہوئے ہیں۔
متوفی کے خالو نے بتایا کہ میں پڑوس میں ہی کام کرتا ہوں، واقعے کے بعد بچے کے باپ اور میں نے معصوم کو نکالا، میں رسہ باندھ کر گٹر میں اترا تھا۔
ملیر میں گٹر کی صفائی کے دوران ایک شخص دم گھٹنے سے ہلاک
دریں اثنا ملیر جناح اسکوائر ابراہیم مسجد کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران ایک شخص دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
ایدھی کے مطابق ایمبولینس کے ذریعے لاش قریبی تھانہ ملیر سٹی لے جائے گئی، ہلاک شخص کی شناخت کی کوشش کی جاری ہے جس کی عمر 35 سے چالیس سال کے درمیان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos