راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اور یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ جیل کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ ڈائیگل اور گورکھپور فیکٹری ناکوں پر اینٹی رائٹس بیریئر والز نصب کی جا رہی ہیں۔
شہر بھر میں پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے اور ہر قسم کے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔ شہر میں چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ نیو ایئر کی رات پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور مجمع لگانے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ رکنی وکلا کی فہرست گزشتہ روز جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی تھی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے دیگر رشتہ دار اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos