دھند کے باعث لاہور سے دبئی،ابوظہبی اور جدہ کی پروازیں منسوخ

لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے۔ لاہور کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے معطل ہے جبکہ چار پروازیں اسلام آباد  اتار لی گئی ہیں۔ لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی کے لیے پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

دھند کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔ ایم 2 موٹر وے بلکسر سے کوٹ مومن تک، ایم 3 موٹر وے فیض پور سے سمندری تک اور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہیں۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس سے ٹریفک اور سفری حالات متاثر ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔