نوابشاہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم

نوابشاہ: کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس نوابشاہ کے قریب باندھی ریلوے اسٹیشن پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ٹرین کے دو حصوں میں بٹنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی کے مطابق ٹرین میں پریشر پائپ کے نکل جانے سے خرابی ہوئی۔ ریلوے انتظامیہ اور مرمتی عملہ مرمت کے کام میں مصروف ہے اور جلد ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔