صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو بیمار ہونے سے بچایا جائے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ "احتیاط علاج سے بہتر ہے” اور حکومت صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے صحت کا مسئلہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اگر ہیلتھ سیکٹر کو صحیح سمت نہ دی گئی تو یہ نیشنل کرائسز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔