نوشہروفیروزمیں 2 ٹریفک حادثات۔ صحافی جاں بحق ،2 نوجوان زخمی

نوشہرو فیروز میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، صحافی جاں بحق اور دو نوجوان زخمی ہوگئے۔پہلا حادثہ نوشہرو فیروز تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر مٹھیانی بائی پاس کے مقام پر ہوا جہاں ویگو گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار مقامی صحافی ماجد تگڑ شدید ہوگیا جسے سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کیا گیا لیکن دوران طبی امداد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسرا حادثہ مورو تھانہ کی حدود میں اللہ والی مسجد کے پاس ہوا جہاں پر تیز رکشہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس حاثے میں موٹر سائیکل سوار فدا حسین ولد خادم حسین سولنگی اور شہباز بھٹو ولد عزیز اللہ بھٹو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق نورانی کالونی سے تھا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

ڈرائیور حادثے کے بعد رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگیا، ویگو کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔