اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں یواے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات رحیم یارخان میں شیخ زیدپیلس میں ہوئی،اِس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور طارق فاطمی سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے 26دسمبر کو اسلام آبادمیں ہونے والی ملاقات سے متعلق خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کی، دورانِ گفتگو وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی، توانائی، کان کنی و معدنیات کے شعبوں سمیت دفاعی تعاون پر بھی باہمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی شاندار ترقی کو سراہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos