کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 31 دسمبر 2025ء کو سرکاری ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بدھ 31 دسمبر 2025ء کو کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان کاؤنٹرز پر سرکاری ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی بآسانی کر سکیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک اپنی متعلقہ برانچیں نِفٹ کے ذریعے سرکاری ٹرانزیکشنز کی خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں گے تاکہ سال کے آخری روز مالی لین دین میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید ہدایت کی ہے کہ آن لائن ادائیگیوں کے تمام چینلز جن میں انٹرنیٹ بینکاری، موبائل ایپس، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل ہیں، بلا تعطل دستیاب رکھے جائیں گے تاکہ صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos