لاہور،دھند کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بڑی گاڑیوں کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ ایم تھری جڑانوالہ سے درخانہ تک بڑی گاڑیوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دھند کے باعث ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بھی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک مکمل طور پر بند ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos