وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے بطور چیف گیسٹ اینٹی مائیکروبیل مزاحمت (AMR)اور ون ہیلتھ کے اہم قومی و عالمی تناظر پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ یہ ڈائیلاگ ورک فورس ڈویلپمنٹ اینڈ کوآرڈی نیشن ٹوورڈ پینڈیمک ریڈی نیس منصوبے کے تحت منعقد کیا گیا۔
پالیسی ڈائیلاگ کا مقصد وبائی امراض سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے افرادی قوت کی تیاری، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور ون ہیلتھ اپروچ کے فروغ پر بامعنی گفتگو کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کی میزبانی ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کی، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود علی نے بطور نیشنل کوآرڈینیٹر اس اہم علمی و پالیسی فورم کی قیادت کی، جہاں ماہرین، پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز نے صحتِ عامہ کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کی تیاری پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos