لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل تحریک انصاف نے بنایا:شفیع جان۔ٹاک شوکاکلپ وائرل

خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ ریڈی لیڈنگ ہسپتال تحریک انصاف نے بنوایا۔ نجی ٹی وی پر ٹاک شومیں نوازلیگی سینیٹر افنان اللہ نے ان سے سوال کیا کہ کوئی تین ہاسپٹلزکے نام بتائیں جو آپ نے بنائے۔ اس پر شفیع جان کا کہناتھاکہ ایل آر ایچ(لیڈی ریڈنگ ہسپتال)،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور پیراپیلجک۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ حیات آباد کمپلیکس آپ نے نہیں بنایا، یہ پراناہسپتال ہے، آپ کا جھوٹ پکڑاگیا۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کوئی جھوٹ نہیں پکڑا گیا ، آپ زیادہ اچھلیں مت۔

پروگرام کے میزبان محمد مالک بھی شفیع کے جواب پر حیران ہوئے ۔انہوں نے کہا وہ تو لیڈی ریڈنگ بھی کہہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیاپریہ کلپ وائرل ہوگیا ۔ صارفین کی طرف سے تحریک انصاف رہنما کو تنقید اور طنزکانشانہ بنایاگیا۔ ایک صحافی فہمیدہ یوسفی نے کمنٹ کیا کہ پاکستان کا سنگ بنیادپی ٹی آئی نے رکھاتھا۔صابرنذرنے کہا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس 1992میں بناتھا۔

ایک اور صارف حسان خان کا کمنٹ تھاکہ آج پتا چلالیڈی ریڈنگ ہسپتال پی ٹی آئی نے بنایاورنہ، مطالعہ پاکستان میں تو ہمیں یہ پڑھایا تھا کہ یہ ہسپتال انگریز وائسرائے لارڈریڈنگ کی بیوی لیڈی ریڈنگ نے 1924 میں بنوایا۔اسماعیل خان کا کہناتھاکہ پیراپیلجک سنٹر ہلال احمر نے 1984 میں بنوایا اور اسے 2009 میں بہترکیاگیا تھا۔
فیاض مہمند نے تبصرہ کیا کہ پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج بھی عمران خان کے دورمیں بنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔