حکومت نے نیشنل شپنگ کارپوریشن کی بحالی کے لیے نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) کو، جو اپنی مؤثر مینجمنٹ اور اسٹریٹجک وژن کے لیے جانا جاتا ہے،ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس انتظام کے تحت این ایل سی ، کارپوریشن کو پیشہ ورانہ نظم و نسق اور آپریشنل کارکردگی کی جانب لے جائے گا۔ری اسٹرکچرنگ کے طور پر 30 فیصد حصص کی مارکیٹ ویلیو پر جانچ کی جائے گی، این ایل سی ضروری سرمایہ پیدا کر کے فلیٹ کی مضبوطی اور توسیع میں سرمایہ کاری کرے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ااین ایل سی اور پی این ایس سی کے انضمام سے، ادارے کی مالی بنیاد مضبوط ، سرمایہ کاری آئے گی اور لاجسٹکس انفراسٹرکچر کو میری ٹائم آپریشنز سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔وسیع تر شیئر ہولڈنگ کے ذریعے زیادہ فنڈنگ دستیاب ہو گی، جس سے فلیٹ کی تجدید اور اثاثوں کے بہتر استعمال میں تیزی آئے گی۔ زمینی اور بحری لاجسٹکس کے انضمام سے ٹرانزٹ ٹائم اور غیر فعال دنوں میں کمی کی بدولت منافع میں اضافہ ہو گا۔ بہتر آپریشنل کارکردگی کے نتیجے میں زیادہ ڈیوڈنڈ اور کارپوریٹ ٹیکس کی صورت میں قومی خزانے کو فائدہ ہو گا۔
ذرائع کا یہ بھی بتاناہے کہ 45 جہازوں کی جگہ کارپوریشن اب صرف 13 جہاز چلا رہی ہے، جن میں سے زیادہ تر پرانے ہیں (تقریباً 50 فیصد فلیٹ کی عمر 20 سال سے زائد ہے)۔آمدن میں سال بہ سال تقریباً 19 فیصد کمی آئی ہے، مجموعی منافع کی شرح گھٹ کر 29 اعشاریہ 8 فیصد رہ گئی ہے، مالی سال 25/26 کے نتائج کے مطابق خالص منافع میں 34 فیصد کمی ہو کر4 ارب روپے سے کم رہ گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos