اختیارولی نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چیلنج قبول کرلیا

نوشہرہ سے نوازلیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر اختیارولی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاچیلنج قبول کرلیا۔ایکس پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نوشہرہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

اختیارولی نے  سوشل میڈیاپوسٹ میں مزید کہا کہ نوشہرہ میں مریم نواز نے پہلے بھی تاریخی جلسہ کیاتھا، اس گراؤنڈ میں عمران نیازی دو جلسے کرچکے ہیں آدھا گراؤنڈ بھی بھر نہ سکے تھے۔ ہم اپنے پہلے جلسے کا ریکارڈ بھی توڑیں گے۔ایک الگ ٹویٹ میں ان کا کہناتھا کہ سہیل آفریدی مینار پاکستان جانے سے پہلے ہمارے جتنا جلسہ خیبرپختونخوا میں کر کے تو دکھائے، جہاں حکومت ہے وہاں لوگ آپ کو مسترد کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل آفرید ی نے دورہ لاہورکے بعد ایک خط میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خیبرپختونخوامیں جلسہ کرنے کا چیلنج دیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔