پاکستان کسان اتحاد نے لاہور میں احتجاجی تحریک کے لیے پانچ جنوری بروز پیر کو احتجاج کی کال دے دی ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ ملک کے کسان اپنی محنت اور وسائل کے باوجود مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ فیصلہ ساز افراد بیرون ممالک میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گندم صرف خدا کے خوف سے کاشت کی گئی، لیکن کسان شدید پریشانی میں ہیں کیونکہ منڈی میں ایک بوری گندم کا ریٹ 8 سے 10 ہزار روپے کے بجائے اب صرف 1,500 روپے مل رہا ہے۔
خالد محمود کھوکھر نے مزید کہا کہ کسان اپنی زیورات، جانور اور درخت بیچ کر کھاد خریدنے پر مجبور ہیں تاکہ ملک کی فوڈ سکیورٹی قائم رہے، لیکن انہیں ان کی محنت کے بدلے میں عزت یا مناسب معاوضہ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ بھی قرض کی شکل میں دیا گیا اور گوبھی، کنو اور گنے کے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos