پشاور : خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل، کہتے ہیں چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید ۔ تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں ۔
شفیع جان نے اپنے ایکس بیان میں مزید لکھا دھبہ تو آپ اپنی قوم اور نسل پر ہیں ۔ پنجاب حکومت کے گزشتہ ہفتے کے کارنامے خود ان کے چہرے پر دھبہ ہیں ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ لاہور کے موقع پر اختیار کیا گیا طرزِ عمل ان کی اقدار کو واضح کرتا ہے ۔ پشاور آکر ہماری تربیت اور اقدار سے سیکھیں ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان / عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل
چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید : شفیع جان
تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں : شفیع جان
دھبہ تو آپ اپنی قوم اور نسل پر ہیں : شفیع جان
پنجاب حکومت کے گزشتہ…
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) December 31, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos