فائل فوٹو
فائل فوٹو

یو ٹیوبر رجب بٹ کا 45 دنوں میں 9کرورڑ روپے کمانے کا اعتراف

کراچی:معروف یو ٹیوبر رجب بٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وی لاگ چھوڑنے کے بعد صرف45 دنوں میں 90 ملین  روپےکمائے۔

  یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے ساتھی تخلیق کار ندیم نانی والا کے ساتھ نادر علی کے  پوڈ کاسٹ  میں گفتگو کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران اداس موسم کی وجہ سے ڈپریشن سے لڑنے کے بعد میں نے بلاگنگ چھوڑ دی تھی۔

رجب بٹ نے بتایا کہ وی لوگنگ سے دور رہنے کے دوران انھوں نے TikTok Live کا رخ کیا، جہاں  صرف 6 ہفتوں میں 9 کروڑ روپے کمائے۔

رجب بٹ  جو بڑے پیمانے پر اپنے خاندانی بلاگز، لگژری لائف اسٹائل، اور متنازع طرز عمل کے لیے جا نے جاتے ہیں،اس سال کے شروع میں  جب ان پر  بیٹنگ ایپس کی تشہیر سے متعلق الزامات پر پاکستان میں قانونی کارروائی کی گئی تووہ  برطانیہ  چلے گئے گئے تھے۔

ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔

رجب بٹ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ان کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کےلیے وبال جان بن گیا۔

اگرچہ رجب نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اور خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس ہو کر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی تھی، لیکن ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔

اپنے ولاگ میں رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں، لیکن وہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کےلیے خوفزدہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بغیر کسی سامان کے اکیلے یہاں آئے ہیں، اور ان کے اہل خانہ کو بھی ان کے جانے کا علم بعد میں ہوا۔

برطانوی حکومت نے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا، انہوں نے تقریباً 18 ماہ قبل ویزا کی درخواست دیتے وقت اپنے خلاف پاکستان میں چلنے والے مقدمات کو چھپایا تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، کیونکہ ویزا کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے اپنے خلاف پاکستان میں جاری فوجداری کارروائیوں سے متعلق حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

ویزہ منسوخی کے بعد وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے پاکستان واپس آئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹنے بٹ اور ٹک ٹوکر ندیم نانی والا کو سائبر کرائم اور ان کے خلاف درج دیگر زیر التوا مقدمات میں حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں  کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار نہ کیا جائے اور دونوں افراد کو IHC کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

حال ہی میں رجب بٹ کو کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں ان کے خلاف درج توہین مذہب سے متعلق ایک اور مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران، وکلا کی طرف سے جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔