فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جاوید اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: غلام نبی میمن انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے آج ریٹائر ہوگئے، جاوید اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔نوٹیفکیشن کے اجرا تک جاوید اوڈھو ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی رہیں گے۔

اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، جاوید اختر اوڈھو کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس آفیسر لاڑکانہ تعینات تھی۔

جاوید اختر اوڈھو ڈی پی او گھوٹکی، بدین، داد، جام شورو بھی تعینات رہے، ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری اور حیدرآباد بھی رہے، وہ  ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، اسپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی رہے ہیں۔

انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کراچی ایڈمن میرپور خاص ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دیں، جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے، جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے، دوسرے دور میں جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔