آج ملک بھرمیں بینک عوامی لین دین کے لیے بندرہیں گے

سرکلری جاری ۔یکم جنوری کوتمام تر مالیاتی اداروں کی سالانہ تعطیل ہوتی ہے

               
January 1, 2026 · کامرس

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات یکم جنوری 2026 کوملک بھر میں بینک عوام سے لین دین ،اور خدمات کی فراہمی کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری سرکلر کے مطابق مرکزی بینک میں یکم جنوری کو چھٹی ہوگی ، تمام کمرشل بینکس، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم بینکوں کا عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا ۔