فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ملکی کی تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی کی جانب سے گورال کا شکار

ایبٹ آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورال کا غیر ملکی کی جانب سے شکار کر لیا، گورال کا شکار 55 ہزار یو ایس ڈالر میں کیا گیا۔

امریکی شہری ڈیرن جیمزملن نے ہزارہ ڈویثرن کے ضلع تورغر میں شکار کیا۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات ہزارہ افتخار الزمان کا کہنا تھا کہ گورال کا شکار کی آمدن کا 80 فیصد حصہ تورغر کی ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو گا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گرے گورال کے شکار سے ساڑھے54 ہزارامریکی ڈالرز کی آمدن ہوئی، مجموعی طور پر گرے گورال کے 6 نان ایکسپورٹیبل پرمٹس فروخت کیےگئے جس سے 3 لاکھ ساڑھے 98 ہزار امریکی ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق منصوبے سے مقامی آبادی کی ترقی اور نایاب جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، گرے گورل کا پہلا ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ جاری ہونا محکمہ وائلڈ لائف کی تاریخی کامیابی ہے۔

گورال کی نسل ہزارہ ڈویثرن میں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہے۔ پاکستان غیر ملکیوں کیلیے انتہائی پرامن خطہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔