وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

January 1, 2026 · قومی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، کراچی و سندھ تیار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوستوں سے 9 جنوری جمعہ کے روز ملاقات ہوگی۔