کراچی: شہر میں منگل سے یخ بستہ سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 8 ڈگری تک گرسکتا ہے، سرد ہواؤں کا سلسلہ 5 روزتک اثرانداز رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے نتیجے میں رات و صبح کے اوقات میں سردی کی شدت اضافہ ہوگیا، جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ایک ڈگری کمی سے 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 2 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، شہر میں شمال مشرقی سمت (بلوچستان) سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 13 ناٹیکل مائل (23.4 کلومیٹر فی گھنٹہ) ریکارڈ ہوئیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos