فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلا کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر انوکھی تقرری کی گئی ہے، اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کردیاگیا۔

اے ایس آئی منور واش رومز کی صفائی  پر مبنی صورتحال کی ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کریں گے، سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے پر مبنی اقدامات بھی کریں گے۔ اے ایس آئی تمام کام پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔