انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیرشزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ لائسنسوں کی منظوری دی ہے، دیہات اور قصبوں کے کیبل آپریٹر ز بھی اب لائسنس حاصل کر سکیں گے۔مقامی کیبل آپریٹرز اور چھوٹی کمپنیاں دیہات، قصبوں اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے فائبرآئزیشن کو جمہوری بنایا جائے گا اور بڑے شہروں سے باہر قانونی انٹرنیٹ رسائی میں توسیع ہوگی۔ فائبرائزیشن کے لئے وفاق اور صوبوں نے رائٹ آف وے چارجز ختم کئے۔
شزافاطمہ نے ان اصلاحات کو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے انقلابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسیاں صرف اگلے ایک سال کے لیے نہیں بلکہ آنے والی دہائیوں کے لیے ہیں۔
پریس کانفرنس میں فائیوجی کی نیلامی کا اعلا ن کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پہلے 6 ماہ میں بڑے شہروں میں فائیو جی سروس شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 5جی نیلامی کے 3 سے 4 ماہ بعد 4جی سروس میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos