اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خیبر پختونخوا میں مبینہ طور پر بنائے جانے والے ہسپتالوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی۔
منقول ۔۔
پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں بنائے جانے والے چند ہسپتالوں کے نام پنجاب حکومت کےلیے پیش خدمت ہے۔
حقیقی آزادی میڈیکل کمپلیکس ضلع صوابی
ابسلوٹلی ناٹ کڈنی سنٹر ضلع نوشہرہ
ڈی چوک ہسپتال برائے ذہنی امراض پشاور
رجیم چینج میڈیکل کمپلیکس ڈی آئی خان804 بیڈز
تبدیلی میموریل…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 2, 2026
خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں مختلف اضلاع سے منسوب ہسپتالوں کے نام گنواتے ہوئے کہا کہ یہ فہرست پنجاب حکومت کے لیے “پیشِ خدمت” ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ نام پی ٹی آئی کے بیانیے اور منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos