سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا

 سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جس دوران پورا چاند معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔ سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کے دوران چاند عام فل مون کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد زیادہ بڑا نظر آئے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سپر مون کو روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے۔ چاند کا سب سے دلکش منظر طلوع کے وقت اور رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا، جب اس کی روشنی اور جسامت زیادہ نمایاں محسوس ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔

سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت نمودار ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً زیادہ قریب آ جاتا ہے، جس کے باعث وہ عام دنوں کی نسبت زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔