پاکستانی سفیر سہیل محمود نے باقاعدہ طور پر ڈی 8 تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھال لیا۔
استنبول میں ڈی 8 سیکرٹریٹ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروقار تقریب میں سہیل محمود نے اپنے خطاب میں سابق سیکرٹری جنرل سفیر امام کی خدمات کو سراہا اور ڈی 8 کے ترجیحی پروگراموں اور سٹریٹجک منصوبوں پر توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ سہیل محمود 2019 سے 2022 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے تجربے کو ڈی 8 کے فروغ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos