سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سے درد مندانہ اپیل کی کہ غریب شہریوں کے گھروں میں مسائل بڑھ گئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث کئی گھرانے بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے،
شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں اپیلیں نہ سننے کیوجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہوگئے pic.twitter.com/e6AYIDOF7I
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) January 3, 2026
اور 9 مئی کے کیسز کے فیصلوں میں تاخیر شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اپیلیں جلد سنی جائیں تاکہ عدالت کے فیصلے وقت پر ہو سکیں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos