جامشورو میں نوری آباد کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور راستوں پر گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos