خیبرپختونخوا میں مینول اسٹامپ پیپرز کی فروخت پر پابندی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مینول اسٹامپ پیپرز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اب صرف ای اسٹامپز جاری ہوں گے۔

محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام ضلعی خزانہ دفاتر کو غیر استعمال شدہ مینول اسٹامپ پیپر کی فروخت بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ای اسٹامپ نظام 2022 سے صوبے کے سرکاری بینک آف خیبر کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد مالی بے ضابطگیوں اور اسٹامپ پیپر کے غیر قانونی استعمال کو روکنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔