لاہور: لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور دیگر ملزمان کو آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران سعد الرحمان، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور انہیں چالان کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ بغیر اجازت یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنا غیر قانونی ہے اور اجازت کے لیے عدالت سے درخواست دائر کرنا ضروری تھی۔
عدالت نے مزید وضاحت کی کہ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل مالِ مقدمہ ہے اور این سی سی آئی اے نے اسے ضبط کر رکھا ہے، لہٰذا اس چینل سے ویڈیوز اپلوڈ کرنا غیر قانونی ہوگا۔ تاہم عدالت نے کہا کہ وی لاگنگ کی جا سکتی ہے بشرطیکہ ضبط شدہ چینل استعمال نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos