اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین روانہ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں۔
وہ 4 جنوری 2026 کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ساتویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 2026 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی غور ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔