پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ظلم و ناانصافی کا دور جلد ختم ہوگا اور عدل کا سورج طلوع ہوگا۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی قیادت آگے کیا کردار ادا کرتی ہے، اللہ کرے کہ ہمارے رویوں اور مزاج میں بھی بہتری آئے۔
اعظم سواتی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بات چیت کے لیے آگے بڑھنے کا کہا تھا، تاہم اب جماعت میں نئی قیادت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تک اس وقت ان کی کوئی رسائی نہیں، اور ان سے آخری ملاقات 2 اپریل 2025 کو ہوئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos