سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4332 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئے۔ اسی طرح دس گرام سونا 4030 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے میں فروخت ہوا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور ایک تولہ چاندی 106 روپے سستی ہو کر 7756 روپے پر آ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔