سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

ملک میں سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سیاستدانوں، وکلا اور دانشوروں پر مشتمل ایک بڑی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سطح کی یہ کانفرنس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے، جبکہ تحریک تحفظ پاکستان کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں قانون دان، پارلیمنٹیرینز، دانشور اور ٹیکنوکریٹس موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی آراء پیش کریں گے۔ دعوت ناموں کے سلسلے میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ فواد چوہدری کے مطابق کانفرنس کا مقصد سیاسی بحران کا حل اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔