پاکستان میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے کیسز میں اضافے پر قومی ادارۂ صحت نے ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیسز کی فوری اور مکمل رپورٹنگ یقینی بنائیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایم پاکس کے 57 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پنجاب میں 23، خیبرپختونخوا میں 22 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے 6، سندھ سے 3، آزاد کشمیر سے 2 اور بلوچستان سے ایک کیس سامنے آیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
قومی ادارۂ صحت نے مریضوں کا ڈیٹا، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ہسپتالوں کی تفصیلات عالمی صحت ضوابط کے تحت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایم پاکس وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos